ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی کی کارکردگی صرف زبانی جمع خرچ پر مبنی: اکھلیش یادو

بی جے پی کی کارکردگی صرف زبانی جمع خرچ پر مبنی: اکھلیش یادو

Mon, 27 Dec 2021 13:16:38    S.O. News Service

لکھنؤ، 27؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو خستہ حال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا پانچ سالہ میعاد کار کی کارگردگی صرف زبانی جمع خرچ پر مبنی ہے۔

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ بی جے پی نے صرف اپنے جملوں سے عوام کو بہکانے کا کام کیا ہے۔ بصورت دیگر آج حالت یہ ہے کہ یوپی کی معیشت کو ایک ٹریلین ڈالٹر کی معیشت بنانے کا ڈھنڈھورا پیٹنے والے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اب اشاروں میں بھی اس کا نام نہیں لیتے۔ اعدادو شمار اس بات کے گواہ ہیں کہ یوپی آگے نہیں پیچھے جا رہا ہے۔

بی جے پی پر اپوزیش کو بدنام کرنے اور سرکاری اداروں کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں نے اپنا آپا کھو دیا ہے اس لئے نازیبا تبصرے کرتے ہوئے اپنی محدود ذہنیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ سرکاری اداروں کے ذریعہ بی جے پی اپوایشن لیڈروں کو ڈرانے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوپی کے باشندوں کو دلاسہ دلا گیا تھا کہ بی جے پی حکومت بننے پر مہنگائی پر کنٹرول ہوگا۔ 70 لاکھ نوجوانوں کو نوکریاں دی جائیں گی۔ کسانوں کو احترام ملے گا۔ بہن بیٹیوں کا تحفظ ہوگا۔ لیکن بی جے پی کے اس جھوٹ کی قلعی کھل چکی ہے اور عوام ان کو سبق سکھانے کے لئے تیار ہیں۔ بی جے پی اقتدار میں عوام کو صرف ذلت اور پریشانیاں ہی ملی ہیں۔


Share: